امت اسلامیہ اس وقت تاریخ کے اہم موڑ پر موجود ہے ، ہمیں تمام علوم میں دنیا کی رفتار کے ساتھ چلنا ہو گا جس کےلئے بین الممالک تعاون کی اشد ضرورت ہے، سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق اسلام آباد ۔ 4 مئی (اے پی پی) قائدا یوان سینیٹ سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق نے کہا ہے کہ امت اسلامیہ اس وقت تاریخ کے اہم موڑ پر موجود ہے اور ہمیں تمام …
امت اسلامیہ اس وقت تاریخ کے اہم موڑ پر موجود ہے ، سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق
امت اسلامیہ اس وقت تاریخ کے اہم موڑ پر موجود ہے ، ہمیں تمام علوم میں دنیا کی رفتار کے ساتھ چلنا ہو گا جس کےلئے بین الممالک تعاون کی اشد ضرورت ہے، سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق
اسلام آباد ۔ 4 مئی (اے پی پی) قائدا یوان سینیٹ سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق نے کہا ہے کہ امت اسلامیہ اس وقت تاریخ کے اہم موڑ پر موجود ہے اور ہمیں تمام علوم میں دنیا کی رفتار کے ساتھ چلنا ہو گا جس کےلئے بین الممالک تعاون کی اشد ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہائی ٹیک یونیورسٹی کے زیرا ہتمام ہونے والی 2 روزہ بین الاقوامی کانفرنس برائے جدید فقہی مسائل کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ راجہ محمد ظفرالحق نے کہا کہ ہائی ٹیک یونیورسٹی نے بین الاقوامی کانفرنس سے جس علمی تعاون کی بنیاد رکھی ہے اس کے ثمرات اگلے چند سالوں میں سامنے آئیں گے کانفرنس میں جو موضوعات رکھے گے وہ خاصی اہمیت کے حامل ہیں خصوصاً اقتصادیات اور حکومتی ذمہ داری، تعلیم اور حکومتی ذمہ داری، احیائے اراضی اور حکومتی ذمہ داریاں کے موضوعات پر اہل علم خصوصاً مصر سے تعلق رکھنے والے علماءکے مقالات سے ترقی کی نئی راہیں متعین ہونگی اور ہمارا ملک اقوام عالم میں نمایاں مقام حاصل کرے گا۔ راجہ محمد ظفرالحق نے کہا کہ کانفرنس میں ملکی و غیر ملکی دانشوروں ، علمائے کرام اور اہل فکر نے جن قیمتی آرا کا اظہار کیا ہے ان کو اسلامی نظریاتی کونسل کے ذریعے حکومت تک پہنچایا جائے تاکہ مستقبل میں قانون سازی کے ذریعے ان کی عملی تطبیق بھی سامنے آ سکے۔









