واشنگٹن ۔5مئی (اے پی پی):امریکا میں کووڈ۔ 19 کے کیسز اور اس سے متاثرہ افراد کے ہسپتالوں میں داخل ہونے کی تعدادمیں ایک بار پھر اضافہ ہو رہا ہے۔امریکی ریاستوں واشنگٹن، مسیسیپی، جارجیا، مین، ہوائی، ساؤتھ ڈکوٹا، نیواڈا اور مونٹانا میں پچھلے ہفتے کے مقابلے میں کووڈ۔ 19 کیسز میں 50 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ نیو یارک کی ایک چوتھائی سے زیادہ آبادی "اعلی" درجے کے کووڈ۔ 19 …
امریکا،کووڈ۔ 19 کے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ

مزید خبریں
واشنگٹن ۔5مئی (اے پی پی):امریکا میں کووڈ۔ 19 کے کیسز اور اس سے متاثرہ افراد کے ہسپتالوں میں داخل ہونے کی تعدادمیں ایک بار پھر اضافہ ہو رہا ہے۔امریکی ریاستوں واشنگٹن، مسیسیپی، جارجیا، مین، ہوائی، ساؤتھ ڈکوٹا، نیواڈا اور مونٹانا میں پچھلے ہفتے کے مقابلے میں کووڈ۔ 19 کیسز میں 50 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ نیو یارک کی ایک چوتھائی سے زیادہ آبادی "اعلی” درجے کے کووڈ۔ 19 کمیونٹی لیول والی کاؤنٹی میں شامل ہے، جہاں بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے امریکی مراکز اِنڈور ماسکنگ کی سفارش کرتے ہیں۔
یو ایس ڈپارٹمنٹ آف ہیلتھ اینڈ ہیومن سروسز کے جمع کردہ اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ ہفتے سے اوسطاً روزانہ ہسپتالوں میں داخل ہونے والوں میں تقریباً 10 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس بار اومیکرون کے’ بی اے- ٹو ‘ویرینئٹ کی ذیلی قسم کا بی اے – 2.12.2 ویرئینٹ پھیل رہا ہے، جس کی پہلی بار اپریل میں نیویارک کے ریاستی شعبہ صحت کے حکام نے نشاندہی کی تھی۔
یہ ویرئینٹ پہلے والے اومیکرون کی پہلی والی قسم سے 25فیصد زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے۔امریکی سائنسدانوں کے مطابق امریکہ اور جنوبی افریقا تیزی سے کورونا کی نئی قسموں کے ساتھ مقابلہ کر رہے ہیں۔بی اے – 2.12.2 ویرئینٹ اکیلے اومیکرون کی تغیراتی شکل یا میونٹنٹ نہیں ہے ۔رپورٹ کے مطابق کئی ہفتوں کی کمی کے بعد، جنوبی افریقا میں گزشتہ دو ہفتوں میں ملک میں کووڈ۔ 19 کے کیسز میں تیزی سے اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ ٹیسٹ کی مثبتیت اور ہسپتالوں میں داخلہ بڑھا ہے ،وہاں سائنس دانوں نے کورونا کی نسبتاً دونئی ذیلی قسموں، بی اے۔.4 اور بی اے۔.5 کی نشاندہی کی ہے۔
جنوبی افریقا کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کمیونیکیبل ڈیزیز کے مطابق، اپریل کے آخر تک تمام نئے کووڈ۔ 19 کیسز میں سے تقریباً 60 فیصد تعداد دو نئی ذیلی اقسام کی پائی گئی ہیں ۔اومیکرون کی یہ نئی ذیلی شکلیں پوری دنیا میں پھیل رہی ہیں ۔بی اے ۔فور اومیکرون دنیا کے 15 ممالک اورامریکا کی 10 ریاستوں میں رپورٹ کیا گیا ہے جبکہ بی اے ۔فائیو دنیا کے 13 ممالک اور امریکا کی 5 ریاستوں میں سامنے آیا ہے۔








