امریکی ریاست لوزیانا کے شمال مغربی شہر شریوپورٹ میں فائرنگ کے واقعے میں آٹھ بچے ہلاک ہو گئے۔شنہوا کے مطابق پولیس کے ترجمان کرسٹوفر بورڈیلون نے بتایا کہ یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بجے پیش آیا
امریکا، فائرنگ کے واقعہ میں آٹھ بچے ہلاک

مزید خبریں
نیویارک۔20اپریل (اے پی پی):امریکی ریاست لوزیانا کے شمال مغربی شہر شریوپورٹ میں فائرنگ کے واقعے میں آٹھ بچے ہلاک ہو گئے۔شنہوا کے مطابق پولیس کے ترجمان کرسٹوفر بورڈیلون نے بتایا کہ یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بجے پیش آیا، جب شریوپورٹ پولیس ڈیپارٹمنٹ کے افسران کو گھریلو جھگڑے کی اطلاع ملی۔ اس واقعے میں کل 10 افراد کو گولیاں ماری گئیں، جن میں یہ بچے بھی شامل تھے۔ ترجمان کے مطابق ملزم نے قریبی علاقے میں ایک گاڑی چھیننے (کار جیکنگ) کی واردات بھی کی،
جس کے بعد پولیس نے اس کی گاڑی کا تعاقب کیا۔ بعد ازاں مقابلے کے دوران ملزم کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں مقامات پر فائرنگ کرنے والا ایک ہی ملزم تھا، اور گھروں میں موجود کچھ بچے اس کے اپنے بچے تھے۔ فائرنگ کی وجہ تاحال واضح نہیں ہو سکی ہے۔واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔








