اوگرا کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان

"آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے بدھ کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔”

اسلام آباد۔28جولائی (اے پی پی):آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نےکل بدھ کے لئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 1 روپے 55 پیسے فی لٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 388 روپے 38 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے ۔ اسی طرح موٹر اسپرٹ (پٹرول) کی قیمت 1 روپے 63 پیسے اضافے کے بعد نئی قیمت 335 روپے 81 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔