امریکا، کیلیفورنیا میں کیمیکل لیک کے بعد 40 ہزار افراد کو انخلا کا حکم

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنوبی علاقے میں ایک خطرناک کیمیکل لیک ہونے کے بعد تقریباً 40 ہزار افراد کو اپنے گھروں سے فوری انخلا کا حکم دے دیا گیا ہے۔مقامی حکام کے مطابق واقعہ گارڈن گروومیں قائم ایک ایرو اسپیس مینوفیکچرنگ فیکٹری میں پیش آیا،

نیویارک ۔23مئی (اے پی پی):امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنوبی علاقے میں ایک خطرناک کیمیکل لیک ہونے کے بعد تقریباً 40 ہزار افراد کو اپنے گھروں سے فوری انخلا کا حکم دے دیا گیا ہے۔مقامی حکام کے مطابق واقعہ گارڈن گروومیں قائم ایک ایرو اسپیس مینوفیکچرنگ فیکٹری میں پیش آیا، جہاں میتھائل میتھاکریلیٹ نامی آتش گیر کیمیکل سے بھرا ذخیرہ ٹینک زیادہ گرم ہونے کے باعث خطرناک دھواں خارج کرنے لگا۔حکام نے بتایا کہ یہ فیکٹری جی کے این ایرو سپیس کے زیرِ انتظام ہے اور وہاں موجود تین ٹینکوں میں سے ایک کا کولنگ سسٹم ناکام ہوگیا تھا۔ابتدائی طور پر امدادی ٹیموں نے صورتحال کو قابو میں سمجھا، تاہم جمعے کے روز حالات مزید خراب ہونے پر انخلا کا دائرہ وسیع کر دیا گیا، جس کے نتیجے میں متعدد شہروں میں اسکول بند اور ہنگامی اقدامات نافذ کیے گئے۔فائر حکام کے مطابق متاثرہ ٹینک کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے یا ہزاروں گیلن کیمیکل باہر نکل سکتا ہے، جس سے بڑے دھماکے یا زہریلے اخراج کا خدشہ ہے۔تاحال کسی جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔