نیویارک ۔ 07نومبر(اے پی پی)امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ہوا ہے جس کا پس منظر امریکہ چین تجارتی مذاکرات کے اثرات ہیں۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے کے بعد نرخ 0.5فیصد اضافہ کے ساتھ 1490.75ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے0.6 فیصد اضافہ کے ساتھ 1493.10 ڈالر فی اونس طے پائے۔لندن میں سپاٹ گولڈکے نرخ 0.3 فیصد اضافہ کے ساتھ 1488.01ڈالر فی اونس رہے جبکہ …
امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں اضافہ

مزید خبریں
نیویارک ۔ 07نومبر(اے پی پی)امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ہوا ہے جس کا پس منظر امریکہ چین تجارتی مذاکرات کے اثرات ہیں۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے کے بعد نرخ 0.5فیصد اضافہ کے ساتھ 1490.75ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے0.6 فیصد اضافہ کے ساتھ 1493.10 ڈالر فی اونس طے پائے۔لندن میں سپاٹ گولڈکے نرخ 0.3 فیصد اضافہ کے ساتھ 1488.01ڈالر فی اونس رہے جبکہ امریکی سونے کے سودے 0.4 فیصد اضافہ کے ساتھ 1489.60ڈالر فی اونس طے پائے۔ایشیا میں سنگاپورسپاٹ گولڈ کے نرخ 0.1 فیصد اضافہ کے ساتھ 1485.25ڈالر فی اونس رہے جبکہ یوایس گولڈ کے سودے 0.2 فیصد اضافہ کے ساتھ 1486.90ڈالر فی اونس پر بند ہوئے۔








