امریکا، یونائیٹڈ ایئرلائنز کے مسافر طیارے کا ٹیک آف کرتے ہی انجن فیل، ہنگامی لینڈنگ

نیویارک ۔30جولائی (اے پی پی):امریکا کی یونائیٹڈ ایئرلائنز کے مسافر طیارے بوئنگ 787 ڈریم لائنرکا انجن پرواز بھرنے کے بعد فیل ہو گیا جس کے بعد پائلٹ نے ’مے ڈے‘ کی کال دی اور طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔اے پی کے مطابق میونخ جانے والی یونائیٹڈ ایئرلائنز کی پرواز نے 25 جولائی کو اپنے طے شدہ ٹرانس اٹلانٹک سفر پر واشنگٹن ڈلس ہوائی اڈے سے ٹیک آف کیا لیکن …

نیویارک ۔30جولائی (اے پی پی):امریکا کی یونائیٹڈ ایئرلائنز کے مسافر طیارے بوئنگ 787 ڈریم لائنرکا انجن پرواز بھرنے کے بعد فیل ہو گیا جس کے بعد پائلٹ نے ’مے ڈے‘ کی کال دی اور طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔اے پی کے مطابق میونخ جانے والی یونائیٹڈ ایئرلائنز کی پرواز نے 25 جولائی کو اپنے طے شدہ ٹرانس اٹلانٹک سفر پر واشنگٹن ڈلس ہوائی اڈے سے ٹیک آف کیا لیکن اس کا بایاں انجن فیل ہو گیا۔

پرواز کے واشنگٹن ڈلس سے روانہ ہونے اور پانچ ہزار فٹ کی بلندی پر پہنچنے کے فوراً بعد انجن میں خرابی کی اطلاع ملی۔ عملے نے جلد ہی ہنگامی حالت کا اعلان کیا اور محفوظ ہنگامی لینڈنگ کو یقینی بنانے کے لیے ایئر ٹریفک کنٹرولرز کے ساتھ رابطہ کیا۔’فلائٹ ایئر ویوز‘ کے مطابق ہوائی جہاز دو گھنٹے 38 منٹ تک فضا میں رہا اور واشنگٹن کے شمال مغرب میں ایک ہولڈنگ پیٹرن میں چکر لگاتا رہا تاکہ واشنگٹن ڈلس ایئرپورٹ پر واپس اترنے سے پہلے ایندھن کو ختم کیا جا سکے۔

اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور توقع ہے کہ ایئر لائن اور متعلقہ ایوی ایشن حکام کی جانب سے تکنیکی خرابی کی مزید تحقیقات کی جائیں گی۔

 

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔