واشنگٹن۔14فروری (اے پی پی):امریکا نے بحیرہ کیریبین میں منشیات کی مبینہ سمگلنگ میں ملوث ایک بحری جہاز کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہو گئے۔ تاس کے مطابق امریکی سدرن کمانڈ (ساؤتھ کام)نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ انٹیلی جنس معلومات سے تصدیق ہوئی تھی کہ مذکورہ جہاز بحیرہ کیریبین میں منشیات کی سمگلنگ کے معروف راستوں پر سفر کر …
امریکاکا بحیرہ کیریبین میں منشیات کے شبے میں جہاز پر حملہ، 3 افرادہلاک

مزید خبریں
واشنگٹن۔14فروری (اے پی پی):امریکا نے بحیرہ کیریبین میں منشیات کی مبینہ سمگلنگ میں ملوث ایک بحری جہاز کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہو گئے۔ تاس کے مطابق امریکی سدرن کمانڈ (ساؤتھ کام)نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ انٹیلی جنس معلومات سے تصدیق ہوئی تھی کہ مذکورہ جہاز بحیرہ کیریبین میں منشیات کی سمگلنگ کے معروف راستوں پر سفر کر رہا اور سمگلنگ کی سرگرمیوں میں ملوث تھا۔بیان کے مطابق کارروائی کے دوران جہاز کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہوئے، تاہم اس آپریشن میں کوئی بھی امریکی فوجی زخمی نہیں ہوا۔








