آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے جنرل انتخابات2026 کے سلسلے میں حلقہ ایل اے-34 جموں-I کے لیے لاہور میں آج (اتوار) پولنگ جاری ہے۔ شہر میں15 پولنگ سٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔ الیکشن حکام کے مطابق لاہور میں مقیم کشمیری مہاجرین اپنا حقِ رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔ لاہور میں مجموعی طور پر5 ہزار965 رجسٹرڈ ووٹرز حقِ رائے دہی کے اہل ہیں جن میں3 ہزار175 مرد اور2 ہزار790 خواتین ووٹرز …
حلقہ ایل اے-34 جموں-I کے لیے لاہور میں پولنگ جاری

مزید خبریں
لاہور۔2اگست (اے پی پی):آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے جنرل انتخابات2026 کے سلسلے میں حلقہ ایل اے-34 جموں-I کے لیے لاہور میں آج (اتوار) پولنگ جاری ہے۔ شہر میں15 پولنگ سٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔ الیکشن حکام کے مطابق لاہور میں مقیم کشمیری مہاجرین اپنا حقِ رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔ لاہور میں مجموعی طور پر5 ہزار965 رجسٹرڈ ووٹرز حقِ رائے دہی کے اہل ہیں جن میں3 ہزار175 مرد اور2 ہزار790 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔
ووٹنگ کے عمل کو سہل بنانے کے لیے مجموعی طور پر30 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں جن میں 15 مرد اور15 خواتین ووٹرز کے لیے مختص ہیں۔ پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو شام5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہےگی۔ الیکشن حکام نے ووٹرز سے مقررہ وقت کے اندر اپنے پولنگ اسٹیشن پہنچ کر اپنا جمہوری حق استعمال کرنے کی اپیل کی ہے۔








