امریکا ،متحدہ عرب امارات کے دفاع میں لڑاکا طیارے بھیجے گا

دبئی۔2فروری (اے پی پی):امریکا حوثی باغیوں کے میزائل حملوں کے بعد متحدہ عرب امارات کے دفاع کے لیے گائیڈڈ میزائل کو تباہ کرنے والے جنگی جہاز اور لڑاکا طیارے بھیجے گا۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات میں امریکی سفارتخانے نے بدھ کو ایک بیان میں کہا کہ امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن اور ابو ظہبی کے ولی عہد محمد بن زید النہیان کے درمیان ٹیلی فونک …

دبئی۔2فروری (اے پی پی):امریکا حوثی باغیوں کے میزائل حملوں کے بعد متحدہ عرب امارات کے دفاع کے لیے گائیڈڈ میزائل کو تباہ کرنے والے جنگی جہاز اور لڑاکا طیارے بھیجے گا۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات میں امریکی سفارتخانے نے بدھ کو ایک بیان میں کہا کہ امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن اور ابو ظہبی کے ولی عہد محمد بن زید النہیان کے درمیان ٹیلی فونک رابطے کے بعد متحدہ عرب امارات کے خلاف موجودہ خطرے کو روکنے میں مدد دینے کے لیے امریکی جدید جنگی جہازبھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔