تہران ۔23جنوری (اے پی پی):ایرانی پاسداران انقلاب کور کے سربراہ جنرل محمد پاکپور امریکا اور اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ حالیہ مظاہروں کی وجہ سے غلط اندازے نہ لگائیں، ہماری فوج نے اپنی انگلیاں ٹریگرز پر رکھی ہوئی ہیں۔العربیہ کے مطابق یہ بیان امریکی صدر ٹرمپ کی طرف سے سامنے آنے والے ان کئی بیانات کے بعد سامنے آیا ہے جس میں امریکی صدر کہتے رہے ہیں کہ انہوں …
امریکا اور اسرائیل غلط اندازے نہ لگائیں ہماری فوج تیار ہے ، ایران

مزید خبریں
تہران ۔23جنوری (اے پی پی):ایرانی پاسداران انقلاب کور کے سربراہ جنرل محمد پاکپور امریکا اور اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ حالیہ مظاہروں کی وجہ سے غلط اندازے نہ لگائیں، ہماری فوج نے اپنی انگلیاں ٹریگرز پر رکھی ہوئی ہیں۔العربیہ کے مطابق یہ بیان امریکی صدر ٹرمپ کی طرف سے سامنے آنے والے ان کئی بیانات کے بعد سامنے آیا ہے جس میں امریکی صدر کہتے رہے ہیں کہ انہوں نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی کی آپشن کو ابھی کھلا رکھا ہوا ہے۔ ان کے یہ بیانات جون 2025 میں بارہ روزہ جنگ کے بعد بار بار دیے ہیں۔
اب ڈیواس میں بھی یہ بیان سامنے آیا ہے۔پچھلے دنوں 28 دسمبر سے ایران میں شروع ہونے والے مظاہروں کے دوران بھی صدر ٹرمپ نے کئی بار ایران کے خلاف فوجی کارروائی کی دھمکیاں دیں۔جمعرات کے روزپاسداران انقلاب کے سربراہ جنرل محمد پاکپور نے بھی انتباہی بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل اور امریکہ غلط اندازے نہ لگائیں انییں اب بارہ روزہ جنگ کے بعد زیادہ دردناک اور افسوسناک صورت حال کا سامنا کرنا پڑے گا۔
کمانڈر نے کہا پاسداران کور نے اپنی انگلیاں ٹریگرز پر ٹکا رکھی ہیں اور ایران پہلے سے زیدہ موثر جواب دینے کے لیے تیار ہے۔ ہم سب اپنے سپریم لیڈر کے حکم کے منتظر کھڑے ہیں۔پاسدارن کمانڈر کا یہ بیان ایران کے سرکاری ٹی وی سے ملک کے قومی دن کے سلسلے میں نشر کیا گیا ۔








