ممبئی۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) امریکا اور جرمنی کی ٹیمیں فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل راﺅنڈ میں پہنچ گئیں۔ امریکا نے پیراگوئے کی ٹیم کو شکست دیکر جبکہ جرمنی کی ٹیم نے کولمبیا کو شکست دیکر میگا ایونٹ کے ٹاپ ایٹ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں جاری انڈر 17 فٹ بال ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل میچ میں امریکا کی ٹیم …
امریکا اور جرمنی کی ٹیمیں فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل راﺅنڈ میں پہنچ گئیں

مزید خبریں
ممبئی۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) امریکا اور جرمنی کی ٹیمیں فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل راﺅنڈ میں پہنچ گئیں۔ امریکا نے پیراگوئے کی ٹیم کو شکست دیکر جبکہ جرمنی کی ٹیم نے کولمبیا کو شکست دیکر میگا ایونٹ کے ٹاپ ایٹ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں جاری انڈر 17 فٹ بال ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل میچ میں امریکا کی ٹیم نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پیراگوئے کی ٹیم کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 5-0 سے شکست دیکر میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ایک اور میچ میں جرمنی کی ٹیم کا مقابلہ کولمبیا سے تھا جس میں جرمن ٹیم نے یکطرفہ مقابلے کے بعد 4-0 سے مات دیکر میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔








