امریکا اور روس شامی خانہ جنگی کے خاتمے میں مدد کریں، اقوام متحدہ

دمشق ۔ 19 مئی (اے پی پی) اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب برائے شام نے امریکا اور روس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نو برس سے شام میں جاری خانہ جنگی ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ خصوصی مندوب گائیر پیڈرسن نے پہلی مرتبہ عوامی سطح پر ایسا مطالبہ کیا ہے۔ پیڈرسن نے کہا کہ واشنگٹن اور ماسکو اس حوالے سیآپس میں مذاکرات کریں۔ عالمی ادارے کے خصوصی …

دمشق ۔ 19 مئی (اے پی پی) اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب برائے شام نے امریکا اور روس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نو برس سے شام میں جاری خانہ جنگی ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ خصوصی مندوب گائیر پیڈرسن نے پہلی مرتبہ عوامی سطح پر ایسا مطالبہ کیا ہے۔ پیڈرسن نے کہا کہ واشنگٹن اور ماسکو اس حوالے سیآپس میں مذاکرات کریں۔ عالمی ادارے کے خصوصی مندوب برائے شام نے سکیورٹی کونسل کو بتایا کہ اب تک شام میں سیز فائر قائم کرنے میں روس، ایران اور ترکی نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ روس اور ایران شامی صدر بشار الاسد کے حامی ہیں جب کہ ترکی اور امریکی شامی باغیوں کی حمایت کرتے ہیں۔