امریکا اور روس شام میں جنگ بندی پر اتفاق کے قریب پہنچ گئے‘ جنگ بندی کے لیے بشارالاسد کو طاقت کا استعمال ترک کرنا ہوگا‘ جان کیری

جنیوا ۔ 27 اگست (اے پی پی) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے جنیوا میں اپنے روسی ہم منصب سیرگئی لافروف سے ملاقات کے بعد کہا ہے کہ شام میں صدر بشار الاسد جنگ زدہ علاقے حلب میں فوجی کارروائی جاری رکھنے پر م±صر ہیں۔ تاہم واشنگٹن نے ماسکو کے ساتھ مل کر جنگ بندی کا بنیادی فارمولہ طے کیا ہے جس کے چند نکات پر اتفاق رائے ابھی باقی …

جنیوا ۔ 27 اگست (اے پی پی) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے جنیوا میں اپنے روسی ہم منصب سیرگئی لافروف سے ملاقات کے بعد کہا ہے کہ شام میں صدر بشار الاسد جنگ زدہ علاقے حلب میں فوجی کارروائی جاری رکھنے پر م±صر ہیں۔ تاہم واشنگٹن نے ماسکو کے ساتھ مل کر جنگ بندی کا بنیادی فارمولہ طے کیا ہے جس کے چند نکات پر اتفاق رائے ابھی باقی ہے۔جان کیری اور لافروف کے درمیان دس گھنٹے تک جاری رہنے والی ملاقات کے بعد امریکی وزیر خارجہ نے میڈیا کو بتایا کہ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور انھیں شام میں جنگ بندی پر آگے بڑھنے کے راستے کا واضح اندازہ ہو گیا ہے لیکن اب بھی چند تفصیلات پر کام کرنا باقی ہے۔ روسی ہم منصب کے ہمراہ جنیوا میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جان کیری نے کہا کہ بشارالاسد حلب میں طاقت کے استعمال اور فوجی کارروائی جاری رکھنے پر قائم ہیں تاہم روس اور امریکا جنگ زدہ علاقے میں جنگ بندی کے ایک ابتدائی فارمولے کی تیاری پر متفق ہیں

Leave a Reply