امریکا اور سعودی عرب کی مشترکہ فوجی مشق کیلیفورنیا میں جاری

کیلیفورنیا ۔7نومبر (اے پی پی):امریکا اور سعودی عرب کی مشترکہ فوجی مشقیں کیلیفورنیا کے فورٹ آئروِن فوجی اڈے پر جاری ہیں۔ ٹی آر ٹی کے مطابق سعودی عرب کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ کوئنسی -1 مشترکہ مشقوں کا مقصد آپریشنل تیاری کو بڑھانا ، مہارت کا تبادلہ اور مختلف جنگی صورتحال میں مشترکہ کارروائیوں کے انعقاد میں انضمام کو مضبوط بنانا ہے۔ وزارت …

کیلیفورنیا ۔7نومبر (اے پی پی):امریکا اور سعودی عرب کی مشترکہ فوجی مشقیں کیلیفورنیا کے فورٹ آئروِن فوجی اڈے پر جاری ہیں۔ ٹی آر ٹی کے مطابق سعودی عرب کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ کوئنسی -1 مشترکہ مشقوں کا مقصد آپریشنل تیاری کو بڑھانا ، مہارت کا تبادلہ اور مختلف جنگی صورتحال میں مشترکہ کارروائیوں کے انعقاد میں انضمام کو مضبوط بنانا ہے۔

وزارت نے مشق کی مدت یا حصہ لینے والے اہلکاروں کی تعداد کی وضاحت نہیں کی ہے ۔فورٹ آئروِن نیشنل ٹریننگ سینٹر امریکی فوج کا ایک اہم تربیتی مرکز ہے جو کیلیفورنیا کے موجاو صحرا میں تقریبا 3,108 مربع کلومیٹر پر پھیلا ہوا ہے۔