امریکا ایران مفاہمت ’گیم چینجر‘ہے، کینیڈین وزیر اعظم

کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی نے امریکا ایران مفاہمت کو ’گیم چینجر‘ قرار دیا ہے۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق مارک کارنی نے کہا ہے کہ انہوں نے امریکا اور ایران کے درمیان طے پانے والے ایم او یو کو دیکھا ہے اور وہ اسے ایک اچھی ساخت اور مثبت معاہدہ قرار دیتے ہیں جس کی وہ مکمل حمایت کرتے ہیں۔

پیرس ۔17جون (اے پی پی):کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی نے امریکا ایران مفاہمت کو ’گیم چینجر‘ قرار دیا ہے۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق مارک کارنی نے کہا ہے کہ انہوں نے امریکا اور ایران کے درمیان طے پانے والے ایم او یو کو دیکھا ہے اور وہ اسے ایک اچھی ساخت اور مثبت معاہدہ قرار دیتے ہیں جس کی وہ مکمل حمایت کرتے ہیں۔

جی سیون سربراہی اجلاس کے موقع پر کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے کہا کہ ہم فریقین کے درمیان طے پانے والے اس معاہدے سے بہت خوش ہیں اور یہ گیم چینجر ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ خطے میں معیشتوں کے موجودہ وقت کے ساتھ دوبارہ انضمام کی بنیاد طے کرتا ہے۔ یہ لبنان میں موجود مسئلہ کے ایک حل کے لیے بنیاد فراہم کرتا ہے، جس پر ہم نے آج بحث بھی کی ہے لہذا یہ ایک مثبت پیش رفت ہے۔

 

مزید خبریں