تھائی لینڈ ،سکیورٹی چیک پوسٹ پر مسلح افراد کا حملہ، 5 فوجی ہلاک، 6 شہری زخمی

تھائی لینڈ کے جنوبی صوبے ناراتھیوات میں ایک سکیورٹی چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں پانچ فوجی ہلاک اور چھ شہری زخمی ہو گئے۔

بینکاک ۔23جولائی (اے پی پی):تھائی لینڈ کے جنوبی صوبے ناراتھیوات میں ایک سکیورٹی چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں پانچ فوجی ہلاک اور چھ شہری زخمی ہو گئے۔

شنہوا کے مطابق حملہ ضلع را نگے میں واقع چیک پوسٹ کے داخلی راستے پر کیا گیا۔ حملہ آور ایک پک اپ گاڑی میں سوار ہو کر آئے اور چیک پوسٹ پر اندھا دھند فائرنگ کے ساتھ پائپ بم بھی پھینکے جس کے بعد وہ فرار ہو گئے۔رپورٹس کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد چھ تھی، سکیورٹی فورسز نے ملزمان کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

حکام نے تمام چیک پوسٹس پر ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے سکیورٹی کے سخت ترین اقدامات نافذ کرنے کی ہدایت کی ہے۔دوسری جانب تھائی لینڈ کے وزیراعظم انوتین چرنویراکول نے متعلقہ اداروں کو اپنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں انجام دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی سرحدی صوبوں میں امن مذاکرات کا عمل جاری رکھا جائے گا۔

مزید خبریں