امریکا تائیوان کے معاملے میں انتہائی احتیاط سے کام لے، چین

چین نے کہا ہے کہ امریکا تائیوان کے معاملے میں انتہائی احتیاط سے کام لے۔

بیجنگ۔20مئی (اے پی پی):چین نے کہا ہے کہ امریکا تائیوان کے معاملے میں انتہائی احتیاط سے کام لے۔ سی جی ٹی این کے مطابق چین کی ریاستی کونسل کے تحت تائیوان امور کے دفتر کی ترجمان چو فنگ لیئن نے بدھ کو پریس کانفرنس میں کہا کہ تائیوان کا مسئلہ چین اور امریکا کے سربراہان مملکت کے درمیان ہونے والی حالیہ بات چیت کے اہم موضوعات میں سے ایک تھا، ہم امید کرتے ہیں کہ امریکا ایک چین کے اصول اور چین امریکا مشترکہ اعلامیوں کی پاسداری کرے گا۔انہوں نے توقع ظاہر کی کہ امریکا تائیوان کے معاملے میں انتہائی احتیاط سے کام لے گا اور "تائیوان کی علیحدگی پسند” قوتوں کو غلط پیغام نہیں بھیجےگا بلکہ عملی اقدامات کے ذریعے چین امریکا تعلقات کے مستحکم فروغ اور آبنائے تائیوان میں امن و استحکام کے تحفظ میں کردار ادا کرے گا۔