ریو ڈی جنیرو ۔ 16 اگست (اے پی پی) ریو اولمپکس میں امریکا 26 گولڈ، 23 سلور اور 26 برانز میڈلز کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہے۔ تفصیلات کے مطابق برازیل میں سمر اولمپکس کے سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، اب تک ہونے والے مقابلوں میں امریکا 26 سونے، 23 چاندی اور 26 کانسی کے تمغے جیت چکا ہے اور اس طرح وہ مجموعی طور پر 75 …
امریکا ریو اولمپکس میں سب سے زیادہ طلائی تمغوں کے ساتھ سرفہرست
ریو ڈی جنیرو ۔ 16 اگست (اے پی پی) ریو اولمپکس میں امریکا 26 گولڈ، 23 سلور اور 26 برانز میڈلز کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہے۔ تفصیلات کے مطابق برازیل میں سمر اولمپکس کے سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، اب تک ہونے والے مقابلوں میں امریکا 26 سونے، 23 چاندی اور 26 کانسی کے تمغے جیت چکا ہے اور اس طرح وہ مجموعی طور پر 75 میڈلز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ برطانیہ 16 گولڈ، 17 سلور اور 8 برانز میڈلز کے ساتھ دوسرے اور چین 15 گولڈ، 14 سلور اور 17 برانز میڈلز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ روس11 سونے، 12 چاندی اور 12 کانسی کے تمغوں کے ساتھ چوتھے، اٹلی 8 سونے، 9 چاندی اور 6 کانسی کے تمغوں کے ساتھ پانچویں، جرمنی 8 سونے، 6 چاندی اور 6 کانسی کے تمغوں کے ساتھ چھٹے، فرانس7 سونے، 9 چاندی اور 8 کانسی کے تمغوں کے ساتھ ساتویں، جاپان 7 سونے، 4 چاندی اور 16 کانسی کے تمغوں کے ساتھ آٹھویں، آسٹریلیا 6 سونے، 7 چاندی اور 9 کانسی کے تمغوں کے ساتھ نویں اور جنوبی کوریا 6 سونے، 3 چاندی اور 5 کانسی کے تمغوں کے ساتھ دسویں نمبر پر ہے۔









