امریکا سے فی الحال کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے،ایران

تہران۔4نومبر (اے پی پی):ایران نے کہا ہے کہ امریکا سے فی الحال کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے۔ العربیہ اردو کے مطابق یہ بات ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے گزشتہ روز اپنی ہفتہ وار پریس کانفرنس کے دوران کہی۔ ایرانی حکومت کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی کے اس بیان کے ایک روز بعد کہ تہران کو مذاکرات کی بحالی کے لئے امریکا سے پیغام موصول ہوا ہے، ایران …

تہران۔4نومبر (اے پی پی):ایران نے کہا ہے کہ امریکا سے فی الحال کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے۔ العربیہ اردو کے مطابق یہ بات ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے گزشتہ روز اپنی ہفتہ وار پریس کانفرنس کے دوران کہی۔ ایرانی حکومت کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی کے اس بیان کے ایک روز بعد کہ تہران کو مذاکرات کی بحالی کے لئے امریکا سے پیغام موصول ہوا ہے، ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان فی الحال کسی قسم کی بات چیت کا آغاز نہیں ہوا۔ انہوں نے کہاکہ تخت روانجی کے دورۂ سلطنتِ عمان کے دوران امریکا کی جانب سے کوئی پیغام انہیں نہیں دیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ثالث ممالک کی جانب سے فریقین کے درمیان نقطۂ نظر قریب لانے کی کوششیں کوئی غیر معمولی بات نہیں بلکہ یہ ایک عمومی اور فطری عمل ہے۔ انہوں نے تصدیق کی کہ ثالثوں کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ ضرور ہوتا ہے، تاہم اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہو چکا ہے۔ واضح رہے کہ ایرانی حکومت کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے اتوار کو یہ انکشاف کیا تھا کہ تہران کو ایٹمی مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی دعوتیں موصول ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ وزارتِ خارجہ کو مذاکرات کی بحالی کے حوالے سے باضابطہ پیغامات موصول ہوئے ہیں۔