تہران ۔24جولائی (اے پی پی):ایران نے کہا ہے کہ امریکا سے مذاکرات کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔ العربیہ کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کسی قسم کی بات چیت کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ایران اور تین یورپی ممالک کے درمیان ایک نیا مذاکراتی دور جمعے کو …
امریکا سے مذاکرات کا کوئی ارادہ نہیں، ایران

مزید خبریں
تہران ۔24جولائی (اے پی پی):ایران نے کہا ہے کہ امریکا سے مذاکرات کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔ العربیہ کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کسی قسم کی بات چیت کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔
یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ایران اور تین یورپی ممالک کے درمیان ایک نیا مذاکراتی دور جمعے کو استنبول میں شروع ہو رہا ہے، یہ اجلاس نائب وزرائے خارجہ کی سطح پر ہو گا۔اپنے بیان میں انہوں نے گزشتہ مذاکرات کو "تلخ تجربات” قرار دیتے ہوئے ان کے اعادے سے خبردار کرتے ہوئے کہاکہ ہم ایرانی عوام کے مفادات اور حقوق کو اولین ترجیح دیتے ہیں ۔








