امریکا میں امیگریشن ایجنٹ کی فائرنگ کا ایک اور واقعہ، دو افراد زخمی

نیویارک ۔9جنوری (اے پی پی):امریکہ میں امیگریشن ایجنٹ کی جانب سےفائرنگ کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے جس میں دو افراد زخمی ہوئے۔برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق واقعہ جمعرات کو پورٹ لینڈ میں ہوا جس میں زخمی ہونے والا ایک مرد اور ایک عورت ہے۔ایک روز قبل منیسوٹا میں بھی ایسا کچھ ایسی صورت حال بنی تھی جس میں امیگریشن ایجنٹ کی فائرنگ سے خاتون ہلاک ہو …

نیویارک ۔9جنوری (اے پی پی):امریکہ میں امیگریشن ایجنٹ کی جانب سےفائرنگ کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے جس میں دو افراد زخمی ہوئے۔برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق واقعہ جمعرات کو پورٹ لینڈ میں ہوا جس میں زخمی ہونے والا ایک مرد اور ایک عورت ہے۔ایک روز قبل منیسوٹا میں بھی ایسا کچھ ایسی صورت حال بنی تھی جس میں امیگریشن ایجنٹ کی فائرنگ سے خاتون ہلاک ہو گئی تھیں۔اس کے بعد عوامی سطح پر برہمی پائی جاتی تھی تاہم دوسرے واقعے نے حکام کو مزید پریشان کر دیا ہے اور انہوں نے لوگوں سے پرسکون رہنے کی اپیل کی ہے۔

پورٹ لینڈ پولیس کے سربراہ باب ڈے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ہم منیسوٹا میں ہونے والے واقعے کے باعث بھڑکنے والے جذبات سے باخبر ہیں مگر میں لوگوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ وہ پرسکون رہیں، ہم اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ہوم لینڈ ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ پورٹ لینڈ میں فائرنگ جمعرات کی دوپہر کو اس وقت ہوئی جب امریکی سرحد پر تعینات اہلکاروں نے ایک گاڑی کو روکنے کی کوشش کی۔بیان کے مطابق اس میں وینزویلا کی گینگ سے تعلق رکھنے والا مشکوک شخص سوار تھا اور اس نے گاڑی اہلکاروں پر چڑھانے کی کوشش کی۔اس کے جواب میں ایک ایجنٹ نے دفاع کے لیے فائرنگ کی، تاہم ڈرائیور اور ایک مسافر نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔

مزید خبریں