امریکا میں باسکٹ بال میچ جیتنے کی خوشی میں جشن کے دوران ہنگامہ آرائی ، ورلڈ کپ کی شٹل بس کو آگ لگا دی گئی

امریکا میں باسکٹ بال میچ جیتنے کی خوشی میں ہونے والے جشن میں ہنگامہ آرائی کے دوران ورلڈ کپ کی شٹل بس کو آگ لگا دی گئی جبکہ ایک نوجوان گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔ اردونیوز کے مطابق یہ واقعہ مین ہیٹن میں این بی اے ایونٹ میں نیویارک نِکس کی طرف سے حریف ٹیم کو شکست دینے کے بعد اس کے حامیوں کی طرف سے سڑکوں پر نکل …

نیویارک ۔15جون (اے پی پی):امریکا میں باسکٹ بال میچ جیتنے کی خوشی میں ہونے والے جشن میں ہنگامہ آرائی کے دوران ورلڈ کپ کی شٹل بس کو آگ لگا دی گئی جبکہ ایک نوجوان گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔ اردونیوز کے مطابق یہ واقعہ مین ہیٹن میں این بی اے ایونٹ میں نیویارک نِکس کی طرف سے حریف ٹیم کو شکست دینے کے بعد اس کے حامیوں کی طرف سے سڑکوں پر نکل کر جشن منانے کے دوران پیش آیا ۔ جشن میں شریک لوگوں نے آتش بازی کی اور نعرے لگا کر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ تاہم اس دوران ہی صورت حال خراب ہونا شروع ہوئی اور افراتفری پھیلنے کے بعد ورلڈ کپ کے شائقین کو لے جانے والی ایک بس کو آگ لگ گئی جبکہ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ آگ لگا دی گئی۔

اسی طرح ایک نوجوان گولی لگنے سے بھی زخمی ہوا۔نیو یارک نِکس نے 1973 کے بعد پہلی بار یہ چیمپین شپ جیتی ہے اور وہ تیسری بار فائنل میں پہنچی تھی۔ اس سے قبل وہ 1994 اور 1999 میں فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوئی تھی لیکن ایک بار سان انتونیو سپرز اور دوسری مرتبہ ہوسٹن راکٹس سے شکست کھا گئی تھی۔نیویارک پولیس کے ایک افسر کے مطابق پولیس نے ہنگامہ آرائی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تین مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے۔

رات گئے تک جشن کے دوران ٹائمز سکوائر کے قریب سینکڑوں افراد نے بسوں کے اس قافلے کو گھیر لیا جو ورلڈ کپ کے شائقین کو لانے اور لے جانے کے لیے شٹل سروس کے طور پر کام کر رہی ہیں اورتقریباً 15 بسیں جشن منانے والوں کے ہجوم میں پھنس گئیں ۔ہجوم نے تین مزید شٹل بسوں کو بھی نقصان پہنچایا۔پولیس کی جانب سے سڑکوں کو اس وقت رکاوٹیں لگا کر بند کیا گیا جب افراتفری کی صورت حال پھیلی اس کے بعد خصوصی لباس میں ملبوس اہلکار موقع پر پہنچے اور ہجوم کو منشتر کرنے کی کوششیں کیں۔