نیویارک۔ 21 فروری (اے پی پی) امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں مجموعی طور پر کمی ہوئی۔ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے نرخ ملکی ذخائر میں کمی کے باعث بڑھ گئے جبکہ برنٹ نارتھ سی کروڈ کے سودے ڈالر کی شرح تبادلہ میں اضافے کے باعث کم رہے۔نیویارک میں ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے نرخ 58 سینٹ (1 فیصد) بڑھ کر 62.26 ڈالر فی بیرل رہے۔برنٹ نارتھ سی کروڈ کے سودے 5 …
امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں کمی
نیویارک۔ 21 فروری (اے پی پی) امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں مجموعی طور پر کمی ہوئی۔ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے نرخ ملکی ذخائر میں کمی کے باعث بڑھ گئے جبکہ برنٹ نارتھ سی کروڈ کے سودے ڈالر کی شرح تبادلہ میں اضافے کے باعث کم رہے۔نیویارک میں ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے نرخ 58 سینٹ (1 فیصد) بڑھ کر 62.26 ڈالر فی بیرل رہے۔برنٹ نارتھ سی کروڈ کے سودے 5 سینٹ کمی کے ساتھ 65.62 ڈالر فی بیرل طے پائے۔









