اسسٹنٹ کمشنر خانپور کا سروس ڈیلیوری سنٹر خان پور کا اچانک دورہ

اسسٹنٹ کمشنر خانپور کا سروس ڈیلیوری سنٹر کا اچانک دورہ، خدمات اور سہولیات کا جائزہ لیا

ہری پور۔ 25 جون (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر خانپور کا سروس ڈیلیوری سنٹر (SDC) خان پور کا اچانک دورہ، تفصیلات کے اسسٹنٹ کمشنر خان پور جنید خالد نے گزشتہ روز سروس ڈیلیوری سنٹر (SDC) خان پور کا اچانک دورہ کیا۔

دورے کا مقصد عملے کی کارکردگی کا جائزہ لینا اور عوامی سہولت کے عمل کو مزید بہتر بنانا تھا۔ اسسٹنٹ کمشنر خان پور نے آئے ہوئے سائلین سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور موقع پر موجود عملے کو عوامی خدمت کی فراہمی میں بہتری اور بروقت کارکردگی کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں