9 اور 10 محرم الحرام کو صوبہ بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی ،ترجمان

پنجاب میں امن و امان کی مسلسل نگرانی، محکمہ داخلہ کا صوبائی کنٹرول روم 24 گھنٹے فعال رہے گا

لاہور۔25جون (اے پی پی):پنجاب میں مجموعی امن و امان کی مسلسل نگرانی کے لیے محکمہ داخلہ کا صوبائی کنٹرول روم 24 گھنٹے فعال رہے گا۔

ترجمان محکمہ داخلہ کے مطا بق سکیورٹی کو فول پروف بنانے اور غیر مجاز فضائی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے صوبے میں ڈرونز کے استعمال پر پابند ی ہے ۔ ڈیجیٹل مانیٹرنگ اور ڈیٹا مینجمنٹ کو موثر بنانے کے لیے پی آئی ٹی بی کے تعاون سے محرم ای-پورٹل اپ ڈیٹ کر دی گئی ہے۔ پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ؛ جلوس کے روٹس پر چھتوں پر کھڑے ہونے اور اسلحہ نمائش پر مکمل پابندی ہے۔ لاوڈ اسپیکر کے غلط استعمال، وال چاکنگ اور اشتعال انگیز تقاریر پر سخت پابندی، خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی۔اشتعال انگیز گفتگو اور وال چاکنگ کے تدارک کے لیے 794 علما کی زبان بندی اور 1418 کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی۔ 9 اور 10 محرم الحرام کو صوبہ بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی ۔ صوبائی کابینہ کمیٹی برائے امن و امان نے پنجاب کے تمام 9 ڈویژنز کے دورے کیے۔پنجاب بھر میں امن کمیٹیوں کے تحت نچلی سطح پر 1 ہزار 220 کوآرڈینیشن میٹنگز کیں۔جلوسوں کے روٹس پر، داخلی و خارجی راستوں پر کڑی نگرانی، مشکوک افراد اور سرگرمیوں کی نگرانی جاری ہے۔ اسی طر ح جلوس کے داخلی و خاجی راستوں پر واک تھرو گیٹس، میٹل ڈیٹیکٹرز نصب کیے گئے ہیں۔صوبہ بھر میں محرم الحرام کے دوران مجموعی طور پر 47 ہزار 280 مجالس اور جلوسوں کا انعقاد ہوگا۔ پنجاب بھر میں 37 ہزار 868 مجالس اور 9 ہزار 412 جلوس برآمد ہوں گے۔