امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں کمی

نیویارک ۔ 11 جون (اے پی پی) امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ سعودی عرب اور روس کے درمیان تیل کی پیداوار میں مزید کمی بارے حتمی معاہدے کا انتظار اور امریکا چین تجارتی کشیدگی ہے۔نیویارک میں برنٹ نارتھ سی کروڈ کے وقفے پر نرخ 45 سینٹ کم ہوکر 62.84 ڈالر فی بیرل رہے۔ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 5 سینٹ کمی کے ساتھ 53.94 ڈالر فی بیرل طے پائے۔