امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں 2 فیصد کمی

نیویارک۔ 3 اپریل (اے پی پی) امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں 2 فیصد کمی ہوئی جس کی وجہ روس کی جانب سے پیداوار میں اضافہ اور چین امریکا تجارتی کشیدگی ہے۔نیویارک میں وقفے کے بعد برنٹ نارتھ سی کروڈ کے نرخ 1.44 ڈالر (2.1 فیصد) گر کر 67.90 ڈالر فی بیرل رہے۔ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 1.72 ڈالر (2.7 فیصد) کمی کے ساتھ 63.22 ڈالر فی بیرل طے …

نیویارک۔ 3 اپریل (اے پی پی) امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں 2 فیصد کمی ہوئی جس کی وجہ روس کی جانب سے پیداوار میں اضافہ اور چین امریکا تجارتی کشیدگی ہے۔نیویارک میں وقفے کے بعد برنٹ نارتھ سی کروڈ کے نرخ 1.44 ڈالر (2.1 فیصد) گر کر 67.90 ڈالر فی بیرل رہے۔ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 1.72 ڈالر (2.7 فیصد) کمی کے ساتھ 63.22 ڈالر فی بیرل طے پائے۔