امریکا میں روئی کے نرخوں میں اضافہ

Pakistan Cotton Yarns Association
Pakistan Cotton Yarns Association

نیویارک ۔ 11 جون (اے پی پی) امریکا میں روئی کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ جنس کے بڑے درآمد کنندہ میکسیکو کے ساتھ امریکی تجارتی کشیدگی میں کمی ہے۔نیویارک میں روئی کے جولائی کے لیے سودے 0.4 سینٹ (0.61 فیصد ) اضافے کے ساتھ 65.99 سینٹ فی پونڈ طے پائے۔مارکیٹ میں روئی کی کل 63976 گانٹھوں کا کاروبار ہوا جو گزشتہ روز کی نسبت 6361 گانٹھیں زیادہ ہیں۔