29.9 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںامریکا میں سابق فوجیوں سے زیادہ پناہ گزینوں کا خیال رکھا جاتا...

امریکا میں سابق فوجیوں سے زیادہ پناہ گزینوں کا خیال رکھا جاتا ہے،اب ایسا نہیں ہونے دیں گے‘ ڈونلڈ ٹرمپ

- Advertisement -

واشنگٹن ۔ یکم جون(اے پی پی) امریکی صدر کے عہدے کے لیے ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا میں اکثر غیر قانونی پناہ گزینوں کا خیال سابق امریکی فوجیوں سے زیادہ رکھا جاتا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بیان واشنگٹن میں بائکرز کی ریلی کے دوران دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اب مزید ایسا کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ اپنے اس دعوی کے حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ نے کوئی شواہد پیش نہیں کیے۔ گذشتہ سال ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق جنگی قیدی سینیٹر جان میک کین کے ملٹری ریکارڈ پر شدید غصے کا اظہار کیا تھا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=7114

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں