امریکا میں قدرتی گیس کے نرخوں میں کمی

نیویارک ۔ 22 اگست (اے پی پی) امریکا میں قدرتی گیس کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ آئندہ دوہفتوں کے دوران معتدل موسم کی پیش گوئی کے باعث گیس کی طلب میں کمی ہے۔نیویارک مرکنٹائل ایکسچینج میں ستمبر کیلئے قدرتی گیس کے سودے 3.6 سینٹ (1.2 فیصد) کم ہوکر 2.893 ڈالر فی ملین برٹش تھرمل یونٹ طے پائے۔ماہرین کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران گیس کی کھپت 78 …

نیویارک ۔ 22 اگست (اے پی پی) امریکا میں قدرتی گیس کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ آئندہ دوہفتوں کے دوران معتدل موسم کی پیش گوئی کے باعث گیس کی طلب میں کمی ہے۔نیویارک مرکنٹائل ایکسچینج میں ستمبر کیلئے قدرتی گیس کے سودے 3.6 سینٹ (1.2 فیصد) کم ہوکر 2.893 ڈالر فی ملین برٹش تھرمل یونٹ طے پائے۔ماہرین کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران گیس کی کھپت 78 ارب مکعب فٹ یومیہ رہی جو رواں ہفتے کم ہوکر 73.7 ارب مکعب فٹ یومیہ رہنے کی توقع ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply