نیویارک ۔ 26 اگست (اے پی پی) امریکا میں قدرتی گیس کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ بہتر موسم کے باعث اس کی طلب میں کمی ہے۔نیویارک مرکنٹائل ایکسچینج میں ستمبر کیلئے قدرتی گیس کے سودے 0.7 سینٹ (0.2 فیصد) کم ہوکر 2.932 ڈالر فی ملین برٹش تھرمل یونٹ طے پائے۔ماہرین کے مطابق رواں ہفتے گیس کی یومیہ کھپت 77.3 ارب مکعب فٹ یومیہ رہی جو آئندہ ہفتے …
امریکا میں قدرتی گیس کے نرخوں میں کمی
نیویارک ۔ 26 اگست (اے پی پی) امریکا میں قدرتی گیس کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ بہتر موسم کے باعث اس کی طلب میں کمی ہے۔نیویارک مرکنٹائل ایکسچینج میں ستمبر کیلئے قدرتی گیس کے سودے 0.7 سینٹ (0.2 فیصد) کم ہوکر 2.932 ڈالر فی ملین برٹش تھرمل یونٹ طے پائے۔ماہرین کے مطابق رواں ہفتے گیس کی یومیہ کھپت 77.3 ارب مکعب فٹ یومیہ رہی جو آئندہ ہفتے کم ہوکر 72.9 ارب مکعب فٹ یومیہ رہنے کا امکان ہے۔









