واشنگٹن ۔ 4 جولائی (اے پی پی) امریکا میں پاکستان کے سفیر علی جہانگیر صدیقی نے توقع ظاہر کی ہے کہ امریکی کمپنیاں دونوں ممالک میں بڑھتے ہوئے تجارتی اور اقتصادی تعلقات کے پیش نظر پاکستان میں خصوصا تیل اور گیس کے شعبوں میں سرمایہ کاری کریں ۔ امریکی ریڈیو اور ٹی وی بلوم برگ کو انٹرویو میں علی جہانگیر صدیقی نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان 70 سال …
امریکا میں پاکستان کے سفیر علی جہانگیر صدیقی کا امریکی ذرائع ابلاغ کو انٹرویو

مزید خبریں
واشنگٹن ۔ 4 جولائی (اے پی پی) امریکا میں پاکستان کے سفیر علی جہانگیر صدیقی نے توقع ظاہر کی ہے کہ امریکی کمپنیاں دونوں ممالک میں بڑھتے ہوئے تجارتی اور اقتصادی تعلقات کے پیش نظر پاکستان میں خصوصا تیل اور گیس کے شعبوں میں سرمایہ کاری کریں ۔ امریکی ریڈیو اور ٹی وی بلوم برگ کو انٹرویو میں علی جہانگیر صدیقی نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان 70 سال سے زیادہ عرصہ سے تعلقات رہے ہیں اور دونوں ممالک افغانستان میں امن کی بحالی کے ساتھ ساتھ بہت سے دیگر شعبوں میں بھی مل کر کام کر رہے ہیں ۔ گذشتہ ماہ امریکا میں پاکستان کے سفیر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد علی جہانگیر صدیقی نے کسی غیر ملکی میڈیا کو پہلے انٹرویو میں کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان کاروباری اور تجارتی خصوصا تیل اور گیس کے شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کے وسیع امکانات پائے جاتے ہیں اور صرف توانائی کے شعبہ میں ہی دونوں ممالک کے لئے بے پناہ مواقع ہیں کیونکہ پاکستان نے گذشتہ دو سالوں کے دوران بہت سے نئے ٹرمینلز کھو لے ہیں اور بہت سے ایل این جی ٹرمینلز پلاننگ کے مرحلہ میں ہیں ۔








