امریکا میں کورونا وائرس سے عام آدمی بدحال، ارب پتی مزید خوشحال ہوگئے امریکی تحقیقاتی ادارے انسٹی ٹیوٹ فار پالیسی سٹڈیزکی رپورٹ

نیویارک ۔ 5 جون (اے پی پی) امریکا کے تحقیقاتی ادارے انسٹی ٹیوٹ فار پالیسی سٹڈیز نے کہا ہے کہ 18 مارچ کو ملک میں کورونا وائرس کے آغاز سے اب تک امریکی ارب پتی افراد کی دولت میں مجموعی طور پر 500 ارب ڈالر کا اضافہ ہوچکا ہے، ادارے کی رپورٹ میں کمپنیوں کے مالکان اور بانیوں کو شامل کیا گیا ہے جن کی سرگرمیاں آن لائن تجارت اور …

نیویارک ۔ 5 جون (اے پی پی) امریکا کے تحقیقاتی ادارے انسٹی ٹیوٹ فار پالیسی سٹڈیز نے کہا ہے کہ 18 مارچ کو ملک میں کورونا وائرس کے آغاز سے اب تک امریکی ارب پتی افراد کی دولت میں مجموعی طور پر 500 ارب ڈالر کا اضافہ ہوچکا ہے، ادارے کی رپورٹ میں کمپنیوں کے مالکان اور بانیوں کو شامل کیا گیا ہے جن کی سرگرمیاں آن لائن تجارت اور خدمات سے وابستہ ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے عام امریکیوں کی دولت پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہوئے، اس بارے انہوں نے محکمہ محنت کے اعداد و شمار کا حوالہ دیا جن کے مطابق گزشتہ 11 ہفتوں کے دوران امریکا میں بے روزگاری کے فوائد کے لیے ابتدائی درخواستوں کی تعداد 42 ملین (4 کروڑ 20 لاکھ) سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ دوسری طرف ارب پتی افراد کی دولت میں 5 565 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جو وباء سے قبل کے عرصے سے 19.15 فیصد زیادہ ہے،اس اضافے سے امریکی ارب پتیوں کی دولت کا حجم 3.512 ٹریلین ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔ اسی دوران ماہرین نے متعدد دولت مند افراد پر روشنی ڈالی جو تقریبا تین ماہ کے عرصے میں اپنیدولت میں 10 ارب ڈالر سے زیادہ کا اضافہ کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔اس فہرست میں امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایمیزون کے سی ای او جیف بیزوس اور ان کی سابقہ اہلیہ میکینزی بیزوس شامل ہیں ان کی دولت میں بالترتیب 36.2 اور 12.6 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ فیس بک کے سی ای او مارک زکربرگ نے اس دوران اپنی دولت میں 30.1 ارب ڈالر کا اضافہ کیا ،اس کے علاوہ ٹیسلا اور سپیس ایکس کے سی ای او ایلن مسک 14.1 ارب ڈالر ، گوگل کے سرگی برن اور لیری پیج کے شریک بانی بالترتیب 13.9 اور 13.7 ارب ڈالر، مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس .8 11.8 ارب ڈالر جبکہ کمپنی کے سابق سی ای او سٹیو بالمر 13.3 ارب ڈالر اور نیو یارک کے سابق میئر وکاروباری شخصیت مائیکل بلومبرگ .1 12.1 ارب ڈالر اضافے کے ساتھ نمایاں رہے۔

مزید خبریں