امریکا میں گندم ، مکئی اور سویا بین کے نرخوں میں اضافہ

نیویارک۔ 31جولائی (اے پی پی) امریکا میں گندم ، مکئی اور سویا بین کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ کئی ملکوں میں خراب موسمی صورتحال کے باعث اجناس کی پیداوار میں کمی کے خدشات ہیں۔گندم کے نرخوں میں 3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔شکاگو بورڈ آف ٹریڈ میں وقفے سے قبل سافٹ ریڈ ونٹر ویٹ کے ستمبر کے لیے سودے 17.75 سینٹ (3.6 فیصد) بڑھ کر 5.48 ڈالر …

نیویارک۔ 31جولائی (اے پی پی) امریکا میں گندم ، مکئی اور سویا بین کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ کئی ملکوں میں خراب موسمی صورتحال کے باعث اجناس کی پیداوار میں کمی کے خدشات ہیں۔گندم کے نرخوں میں 3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔شکاگو بورڈ آف ٹریڈ میں وقفے سے قبل سافٹ ریڈ ونٹر ویٹ کے ستمبر کے لیے سودے 17.75 سینٹ (3.6 فیصد) بڑھ کر 5.48 ڈالر فی بشل سے زیادہ میں طے پائے۔ہارڈ ریڈ ونٹر ویٹ کے ستمبر کے لیے سودے 16 سینٹ (3 فیصد) اضافے کے ساتھ 5.48 ڈالر فی بشل سے زیادہ میں طے پائے۔مکئی کے ستمبر کے لیے سودے 5.50 سینٹ (1.5 فیصد ) بڑھ کر 3.67 ڈالر فی بشل سے زیادہ میں طے پائے۔سویابین کے ستمبر کے لیے سودے 7.50 سینٹ (0.9 فیصد) اضافے کے ساتھ 8.83 ڈالر فی بشل کے قریب طے پائے۔