امریکا میں گندم اور مکئی کے نرخوں میں اضافہ،سویا بین میں کمی ہوئی

نیویارک ۔ 10 جنوری (اے پی پی) امریکا میں گندم اور مکئی کے نرخوں میں اضافہ جبکہ سویا بین میں کمی ہوئی۔شکاگو بورڈ آف ٹریڈ میں گندم کے وقفے سے قبل مارچ کے لیے سودے 3.75 سینٹ بڑھ کر 4.31 ڈالر فی بشل سے زیادہ میں طے پائے۔مکئی کے مارچ کے لیے سودے 2 سینٹ اضافے کے ساتھ 3.49 ڈالر فی بشل سے زیادہ میں طے پائے۔بورڈ میں سویابین کے …

نیویارک ۔ 10 جنوری (اے پی پی) امریکا میں گندم اور مکئی کے نرخوں میں اضافہ جبکہ سویا بین میں کمی ہوئی۔شکاگو بورڈ آف ٹریڈ میں گندم کے وقفے سے قبل مارچ کے لیے سودے 3.75 سینٹ بڑھ کر 4.31 ڈالر فی بشل سے زیادہ میں طے پائے۔مکئی کے مارچ کے لیے سودے 2 سینٹ اضافے کے ساتھ 3.49 ڈالر فی بشل سے زیادہ میں طے پائے۔بورڈ میں سویابین کے مارچ کے لیے سودے 3 سینٹ کمی کے ساتھ 9.63 ڈالر فی بشل سے زیادہ میں طے پائے۔