امریکا میں 43 فیصد ملازمین آمدنی میں اضافے کے باوجود مہنگائی کے ہاتھوں پریشان

سیکرامنٹو۔25جولائی (اے پی پی):امریکا میں گزشتہ سال کے دوران 43 فیصد ملازمین کی آمدنی میں ہونے والا اضافہ مہنگائی میں اضافے کا مقابلہ کرنے میں عمومی طور پر ناکام رہا۔ شنہوا نے ایمپلائمنٹ ویب سائٹ انڈیڈ کی طرف سے جاری رپورٹ کے حوالے سے بتا یا ہے کہ جون 2025 کے دوران ملازمین کی آمدنی میں 2.9 فیصد اضافہ ہوا جو صارفین کے لئے قیمتوں کے حساس اشاریئے میں ہونے …

سیکرامنٹو۔25جولائی (اے پی پی):امریکا میں گزشتہ سال کے دوران 43 فیصد ملازمین کی آمدنی میں ہونے والا اضافہ مہنگائی میں اضافے کا مقابلہ کرنے میں عمومی طور پر ناکام رہا۔ شنہوا نے ایمپلائمنٹ ویب سائٹ انڈیڈ کی طرف سے جاری رپورٹ کے حوالے سے بتا یا ہے کہ جون 2025 کے دوران ملازمین کی آمدنی میں 2.9 فیصد اضافہ ہوا جو صارفین کے لئے قیمتوں کے حساس اشاریئے میں ہونے والے 2.7 فیصد اضافے سے کچھ ہی زیادہ ہے۔

ان اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکا میں 43 فیصد ملازمین کی آمدنی مہنگائی میں ہونے والے اضافے سے کم رہی اور نتیجتاً ا ن کی قوت خرید کم ہو گئی۔ اعدادو شمار کے مطابق اگرچہ افراط زر کے مسئلہ سے نمٹنے کی صلاحیت رکھنے والے ملازمین کی تعداد میں معمولی اضافہ ہوا تاہم ان کی ایک بڑی تعداد کے لئے رہائش ، کھانے اور ٹرانسپورٹیشن کے اخراجات بڑھ گئے اور ان کی تنخواہوں میں ہونے والا اضافہ ان کے اخراجات میں ہونے والے اضافے سے کم رہا۔ رپورٹ میں مزید بتا یا گیا ہے کہ الیکٹریکل انجینئرنگ ، قانونی خدمات اور مارکیٹنگ جیسے شعبوں میں اعلیٰ عہدوں پر کام کرنے والے ملازمین کی تنخواہوں میں سالانہ 6 فیصد کے حساب سے اضافہ ہوا جن کی تعداد نسبتاً کم ہے لیکن دوسری طرف فوڈ سروسز، بچوں کی نگہداشت اور ذاتی دیکھ بحال جیسے شعبوں میں کام کرنے والے ملازمین کی بڑی تعداد کی آمدن میں یا تو معمولی اضافہ ہوا یا ان کی آمدن پہلے سے بھی کم ہو گئی۔اس صورتحال نے کم آمدنی والے ملازمین میں بے چینی پیدا کی ہے ۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ آمدنی میں کمی کی وجہ سےملازمین کی قوت خرید میں ہونے والی کمی امریکی معیشت کی شرح نمو کو متاثر کر سکتی ہے کیونکہ ملازمین کی قوت خرید امریکی معیشت کی نمو میں اہم ترین کردار ادا کرنے والے عوامل میں شامل ہے۔

امریکی معاشی اشاریوں میں بہتری ضرور آرہی ہے لیکن یہ اس قدر سست اور کم ہے کہ ملازمت پیشہ طبقہ میں آمدنی میں کمی کے بڑھتے مسائل سے بڑے پیمانے پر بے چینی پھیل رہی ہے۔امریکی لیبر مارکیٹ بظاہر مستحکم ہے لیکن اس کے استحکام کے ثمرات ایک بہت ہی محدود طبقہ تک پہنچ رہے ہیں اور ملازمین کی ایک بڑی تعداد کے معاشی مسائل میں اضافہ ہی ہو رہا ہے۔

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔