امریکا نے تائیوان کے لیے براہ راست پہلی فوجی امداد کی منظوری دے دی

واشنگٹن۔31اگست (اے پی پی):امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نےغیر ملکی فوجی امداد کے پروگرام کے تحت تائیوان کے لیے براہ راست پہلی فوجی امداد کی منظوری دے دی۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے بتایا کہ امریکا تائیوان کو 80 ملین ڈالیت مالیت کا فوجی امدادی پیکیج فراہم کرے گا جو غیر ملکی فوجی مالیاتی پروگرام کے تحت تائیوان کے لیے پہلی فوجی امداد کی …

واشنگٹن۔31اگست (اے پی پی):امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نےغیر ملکی فوجی امداد کے پروگرام کے تحت تائیوان کے لیے براہ راست پہلی فوجی امداد کی منظوری دے دی۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے بتایا کہ امریکا تائیوان کو 80 ملین ڈالیت مالیت کا فوجی امدادی پیکیج فراہم کرے گا جو غیر ملکی فوجی مالیاتی پروگرام کے تحت تائیوان کے لیے پہلی فوجی امداد کی نشاندہی کرتا ہے، جس میں عام طور پر خودمختار ممالک کے لیے گرانٹس یا قرضے شامل ہوتے ہیں۔

محکمہ خارجہ نے زور دیا کہ پروگرام کے تحت پہلی امداد کا مطلب تائیوان کی خودمختاری کو تسلیم کرنا نہیں ہے۔ محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکا کی فوجی امداد کی منظوری کے اقدام سے تائیوان ریلیشنز ایکٹ اور ہماری دیرینہ ون چائنا پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ انہوں نے کہا کہ امریکی فوجی امداد سے تائیوان کی دفاعی صلاحیت کو برقرار رکھنے کے قابل بنایا جا سکے گا ۔