امریکا نے جوہری توانائی کے پر امن استعمال کے لیے تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں،سعودی عرب

سعودی عرب کی وزارت توانائی نے کہا ہے کہ امریکا نے جوہری توانائی کے پر امن استعمال کے لیے تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں

ریاض۔23جولائی (اے پی پی):سعودی عرب کی وزارت توانائی نے کہا ہے کہ امریکا نے جوہری توانائی کے پر امن استعمال کے لیے تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ایس پی اے کے مطابق بیان میں کہا گیا یہ معاہدہ دونوں دوست ملکوں کے درمیان تاریخی سٹریٹجک شراکت داری کے فریم ورک میں آتا ہے۔

یہ پیش رفت گزشتہ سال نومبر میں دورہ امریکا کے دوران سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے جوہری توانائی سے متعلق دو طرفہ مذاکرات کی کامیاب تکمیل کے اعلان کے بعد سامنے آئی ۔یہ ایگریمنٹ جسے 123 معاہدے کے نام سے جانا جاتا ہے واشنگٹن کے لیے کسی دوسرے ملک کے ساتھ جوہری تعاون میں شمولیت کے لیے ضروری ہے اس پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان اور ان کے امریکی ہم منصب کرس رائٹ نے باضابطہ طور پر دستخط کیے۔ اسے ٹرمپ انتظامیہ نے (بائیلٹرل سیف گارڈ ایگریمنٹ) قرار دیا۔

سعودی وزارت نے بیان میں کہا اس معاہدے کا مقصد جوہری توانائی کے پر امن استعمال کے حوالے سے تعاون کو فروغ دینا ہے۔مہارت، نالج اور ٹیکنالوجی کے تبادلے کو آسان بنانے کے ساتھ اس کا مقصد ایٹمی سیفٹی، ایٹمی سکیورٹی اور عدم پھیلائو کے لیے اعلیٰ ترین بین الاقوامی معیارات کو یقینی بنانے کی کوششوں میں اپنا حصہ ڈالنا بھی ہے۔ یہ معاہدہ دونوں ملکوں کے درمیان توانائی اور جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط اور پائیدار ترقی کی سپورٹ کے لیے دونوں ملکوں کے عزم کی بھی عکاسی کرتا ہے۔

مزید خبریں