امریکا نے روسی آئل ٹینکر کو کیوبا پہنچنے کی اجازت دے دی

واشنگٹن ۔30مارچ (اے پی پی):امریکا نے کئی ماہ سے جاری تیل کی پابندیوں کے بعد ایک روسی آئل ٹینکر کو کیوبا پہنچنے کی اجازت دے دی ہے۔امریکی اخبار دی نیو یارک ٹائم کی رپورٹ کے مطابق روسی حکومت کی ملکیت میں موجود یہ ٹینکر تقریباً 7 لاکھ 30 ہزار بیرل خام تیل لے کر کیوبا کی سمندری حدود کے قریب پہنچ چکا ہے اور امکان ہے کہ یہ پیر کی …

واشنگٹن ۔30مارچ (اے پی پی):امریکا نے کئی ماہ سے جاری تیل کی پابندیوں کے بعد ایک روسی آئل ٹینکر کو کیوبا پہنچنے کی اجازت دے دی ہے۔امریکی اخبار دی نیو یارک ٹائم کی رپورٹ کے مطابق روسی حکومت کی ملکیت میں موجود یہ ٹینکر تقریباً 7 لاکھ 30 ہزار بیرل خام تیل لے کر کیوبا کی سمندری حدود کے قریب پہنچ چکا ہے اور امکان ہے کہ یہ پیر کی رات تک ماتانزاس بندرگاہ تک پہنچ جائے گا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ریاستہائے متحدہ کوسٹ گارڈکے پاس خطے میں موجود جہاز اس ٹینکر کو روک سکتے تھے، تاہم ڈونلڈٹرمپ کی انتظامیہ نے مداخلت نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ماہرین کے مطابق اس ٹینکر کی آمد کیوبا میں تیزی سے بڑھتے ہوئے ایندھن بحران کو وقتی طور پر کم کر سکتی ہے اور ملک کو چند ہفتوں کا ریلیف مل سکتا ہے۔

واضح رہے کہ جنوری سے امریکا نے کیوبا پر تیل کی نئی پابندیاں عائد کر رکھی ہیں اور متعدد بار سخت اقدامات کی دھمکیاں بھی دی ہیں۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق واشنگٹن کیوبا میں حکومت کی تبدیلی کے امکانات پر بھی غور کر رہا ہے۔دوسری جانب روس کی وزارت خارجہ نے 17 مارچ کو امریکہ کے بڑھتے ہوئے دباؤ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کیوبا کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کیا تھا۔ روس نے ایک بیان میں کہا کہ وہ خودمختار ریاست کے داخلی معاملات میں مداخلت اور یکطرفہ پابندیوں کی سخت مذمت کرتا ہے۔ادھر کیوباکو درپیش توانائی بحران کے باعث یہ پیش رفت خطے کی سیاسی صورتحال پر بھی اثر انداز ہو سکتی ہے۔

مزید خبریں