سعودی عرب انٹرنیشنل نیوکلیئر سائنس اولمپیاڈ 2026 کی میزبانی کرے گا جس میں 19 ملکوں کے 120 طلبہ اور ماہرین شرکت کریں گے۔
سعودی عرب انٹرنیشنل نیوکلیئر سائنس اولمپیاڈ 2026 کی میزبانی کرے گا

مزید خبریں
ریاض ۔30جولائی (اے پی پی):سعودی عرب انٹرنیشنل نیوکلیئر سائنس اولمپیاڈ 2026 کی میزبانی کرے گا جس میں 19 ملکوں کے 120 طلبہ اور ماہرین شرکت کریں گے۔
ایس پی اے کے مطابق اولمپیاڈ اتوار 2 اگست سے 9 اگست تک جدہ میں جاری رہے گا ۔ انٹرنیشنل نیوکلیئر سائنس اولمپیاڈ جو 2024 میں انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے تحت قائم کیا گیا ایک عالمی سائنسی پلیٹ فارم ہے۔اس مقابلے کا مقصد نیوکلیئر ٹیکنالوجی کے پُر امن اور محفوظ استعمال کو فروغ دینا، نوجوانوں کو اس شعبے میں مہارت حاصل کرنے اور جدت لانے کی ترغیب دینا ہے۔







