امریکا نے کینیڈا کے ساتھ مستقل مشترکہ دفاعی بورڈ میں شرکت کو معطل کرنے کا اعلان کر دیا ۔ نیوز ویب سائٹ کینیڈین افیئرز کے مطابق امریکا کے انڈر سیکرٹری آف ڈیفنس البریج کولبے نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ پینٹاگان کینیڈا کے ساتھ مستقل مشترکہ دفاعی بورڈ میں اپنی شرکت معطل کر رہا ہے
امریکا نے کینیڈا کے ساتھ مستقل مشترکہ دفاعی بورڈ میں شرکت کو معطل کردیا

مزید خبریں
واشنگٹن۔19مئی (اے پی پی):امریکا نے کینیڈا کے ساتھ مستقل مشترکہ دفاعی بورڈ میں شرکت کو معطل کرنے کا اعلان کر دیا ۔ نیوز ویب سائٹ کینیڈین افیئرز کے مطابق امریکا کے انڈر سیکرٹری آف ڈیفنس البریج کولبے نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ پینٹاگان کینیڈا کے ساتھ مستقل مشترکہ دفاعی بورڈ میں اپنی شرکت معطل کر رہا ہے جو 1940 میں قائم کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کینیڈا اپنی فوجی ذمے داریوں کو پورا کرنے میں ناکام ہو گیا ہے ۔ انہوں نےکینیڈین وزیراعظم مارک کارنی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اب ہم بیانات اور حقیقت کے درمیان فرق کو مزید نظر انداز نہیں کر سکتے۔








