امریکی محکمہ خارجہ نے یوکرین کو 10 کروڑ 81 لاکھ ڈالر مالیت کے میزائل آلات اور خدمات کی فروخت کی منظوری دے دی ہے۔
امریکا نے یوکرین کو 10 کروڑ 81 لاکھ ڈالر مالیت کے میزائل آلات اور خدمات کی فروخت کی منظوری دے دی

مزید خبریں
واشنگٹن۔22مئی (اے پی پی):امریکی محکمہ خارجہ نے یوکرین کو 10 کروڑ 81 لاکھ ڈالر مالیت کے میزائل آلات اور خدمات کی فروخت کی منظوری دے دی ہے۔تاس کے مطابق زمین سے فضا میں مار کرنے والے HAWK سسٹم کے لیے آلات اور خدمات کی درخواست یوکرینی حکومت کی طرف سے کی گئی تھی۔ یہ ٹھیکہ ریاست کولوراڈو میں قائم امریکی کمپنی سیرا نیواڈا کارپوریشن کو دیا گیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی دستاویز میں کہا گیا ہے کہ یہ معاہدہ امریکا کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کے مقاصد کے حصول میں معاون ہو گااور خطے میں بنیادی فوجی توازن کو تبدیل نہیں کرے گا۔








