امریکا چینی طلبہ اور سکالرز کو نشانہ بنانا بند کرے، چین

بیجنگ۔28جولائی (اے پی پی):چین نے امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ چینی طلبہ اور سکالرز کے خلاف سیاسی انتقام پر مبنی اور امتیازی قانونی کارروائیاں بند کرے اور تعلیمی تبادلوں کے لیے سازگار اور منصفانہ ماحول کو فروغ دے۔ شنہوا کے مطابق یہ بات چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکون نے پیر کو نیوز بریفنگ کے دوران ایک اور چینی سکالر کو امریکی قانون نافذ کرنے والے حکام …

بیجنگ۔28جولائی (اے پی پی):چین نے امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ چینی طلبہ اور سکالرز کے خلاف سیاسی انتقام پر مبنی اور امتیازی قانونی کارروائیاں بند کرے اور تعلیمی تبادلوں کے لیے سازگار اور منصفانہ ماحول کو فروغ دے۔

شنہوا کے مطابق یہ بات چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکون نے پیر کو نیوز بریفنگ کے دوران ایک اور چینی سکالر کو امریکی قانون نافذ کرنے والے حکام کی جانب سے بلاجواز حراست میں لئے جانے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ کچھ عرصے سے امریکا قومی سلامتی کے تصور کو بڑھاوا دے رہا ہے، بار بار ہراساں کر رہا ہے، پوچھ گچھ کر رہا ہے اور یہاں تک کہ بے بنیاد الزامات کے تحت متعدد چینی طلبہ اور سکالرز کو گرفتار کر کے مقدمہ چلا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا نے چینی طلبہ اور سکالرز کے جائز حقوق اور مفادات کو بری طرح مجروح کیا ہے، چین اور امریکا کے درمیان لوگوں کے تبادلے خاص طور پر تعلیمی تعاون میں خصوصی طور پر خلل ڈالا ہے اور اس کے نتیجے میں امریکا کے اپنے تاثر اور بین الاقوامی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔ چین نے امریکا پر زور دیا کہ وہ جرم سے متعلق قیاس آرائیوں اور سیاسی ہیرا پھیری میں ملوث ہونے سے باز رہے۔

چینی ترجمان نے امریکا سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے اقدامات واپس لیتے ہوئے چینی طلبہ کو ملک میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے حقیقی طور پر خوش آمدید کہے۔ ترجمان نے کہا کہ چین بیرون ملک چینی طلبہ اور سکالرز کے قانونی حقوق اور مفادات کا پوری طرح سے تحفظ کرے گا اور امریکا میں تعلیم حاصل کرنے والے چینی شہریوں کو ممکنہ خطرات کے بارے میں چوکنا رہنے کی یاد دہانی کرائے گا۔

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔