واشنگٹن ۔30اکتوبر (اے پی پی):امریکی فوج نے بحرالکاہل کے بین الاقوامی پانیوں میں ایک ایسی کشتی کو نشانہ بنایا ہے جو مبینہ طور پر منشیات کی اسمگلنگ میں استعمال ہو رہی تھی۔ تاس کے مطابق یہ کارروائی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پر کی گئی، جس کی تصدیق امریکی وزیرِ جنگ پیٹ ہیگستھ نے کی ہے۔ وزیرِ جنگ پیٹ ہیگستھ نے اپنے ایکس جاری بیان میں کہا کہ آج …
امریکا کا بحرالکاہل میں منشیات بردار کشتی پر حملہ، چار ہلاک

مزید خبریں
واشنگٹن ۔30اکتوبر (اے پی پی):امریکی فوج نے بحرالکاہل کے بین الاقوامی پانیوں میں ایک ایسی کشتی کو نشانہ بنایا ہے جو مبینہ طور پر منشیات کی اسمگلنگ میں استعمال ہو رہی تھی۔ تاس کے مطابق یہ کارروائی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پر کی گئی، جس کی تصدیق امریکی وزیرِ جنگ پیٹ ہیگستھ نے کی ہے۔
وزیرِ جنگ پیٹ ہیگستھ نے اپنے ایکس جاری بیان میں کہا کہ آج صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پر وزارتِ جنگ نے مشرقی بحرالکاہل میں ایک اور منشیات بردار کشتی کے خلاف مہلک کارروائی کی۔ یہ کشتی ایک نامزد دہشت گرد تنظیم کے زیرِ استعمال تھی اور اس پر موجود تمام چار مسلح اسمگلر مارے گئے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ یہ کارروائی بین الاقوامی پانیوں میں کی گئی، اور امریکی انٹیلی جنس کے مطابق، کشتی ممنوعہ منشیات کی ترسیل کے لیے استعمال ہو رہی تھی۔ امریکی افواج کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا۔
امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے اگست میں انکشاف کیا تھا کہ صدر ٹرمپ نے پینٹاگون کو لاطینی امریکی منشیات کارٹیلز کے خلاف فوجی طاقت استعمال کرنے کی خفیہ ہدایت دی ہے۔ اس کے بعد سے امریکا نے بحرِ کیریبین اور مشرقی بحرالکاہل میں اپنی فوجی موجودگی میں اضافہ کیا اور منشیات بردار کشتیوں کے خلاف متعدد فضائی و بحری حملے کیے۔








