واشنگٹن۔23اپریل (اے پی پی):امریکا نے عمران خان کی حکومت کا تختہ الٹنے کے پیچھے غیر ملکی سازش کو مسترد کرنے کے پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیہ کا خیرمقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ ان الزامات میں قطعی کوئی صداقت نہیں ہے اور پاکستان امریکا کے مفادات کے لیے اہمیت کا حامل ہے ۔ امریکی محکمہ خارجہ کی نائب ترجمان جیلینا پورٹر نے روزانہ کی بنیاد پر ہونے …
امریکا کا پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیہ کا خیرمقدم، پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعاون کو اہمیت د یتے ہیں، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

مزید خبریں
واشنگٹن۔23اپریل (اے پی پی):امریکا نے عمران خان کی حکومت کا تختہ الٹنے کے پیچھے غیر ملکی سازش کو مسترد کرنے کے پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیہ کا خیرمقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ ان الزامات میں قطعی کوئی صداقت نہیں ہے اور پاکستان امریکا کے مفادات کے لیے اہمیت کا حامل ہے ۔
امریکی محکمہ خارجہ کی نائب ترجمان جیلینا پورٹر نے روزانہ کی بنیاد پر ہونے والی بریفنگ کے دران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ امریکا مسلسل کہہ رہا ہے کہ ان الزامات میں قطعی کوئی صداقت نہیں لہذا ہم پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیہ کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ ہمارے دیرینہ تعاون کو اہمیت دیتا ہے اور اس نے ہمیشہ ایک مضبوط، خوشحال اور جمہوری پاکستان کو امریکی مفادات کے لیے اہم سمجھا ہے۔








