امریکا کا پولینڈ میں مزید 5 ہزار فوجی بھیجنے کا اعلان

مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا پولینڈ میں مزید 5 ہزار فوجی تعینات کرے گا۔شنہوا کے مطابق صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹروتھ سوشل” پر جاری بیان میں کہا کہ پولینڈ کے نو منتخب صدر کارول ناوروکی کی کامیابی اور ان کے ساتھ بہتر تعلقات کی بنیاد پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے

واشنگٹن ۔22مئی (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا پولینڈ میں مزید 5 ہزار فوجی تعینات کرے گا۔شنہوا کے مطابق صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹروتھ سوشل” پر جاری بیان میں کہا کہ پولینڈ کے نو منتخب صدر کارول ناوروکی کی کامیابی اور ان کے ساتھ بہتر تعلقات کی بنیاد پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گزشتہ ہفتے امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) نے 4 ہزار سےزیادہ امریکی فوجیوں کی پولینڈ روانگی مؤخر کر دی تھی۔پینٹاگون کے مطابق یورپ میں امریکی بریگیڈ کومبیٹ ٹیموں کی تعداد چار سے کم کرکے تین کر دی گئی ہے، جس کے باعث پولینڈ میں فوجی تعیناتی میں عارضی تاخیر ہوئی۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس وقت یورپ میں تقریباً 80 ہزار امریکی فوجی موجود ہیں، جن میں سے قریب 10 ہزار پولینڈ میں تعینات ہیں۔ادھر پینٹاگون پہلے ہی اعلان کر چکا ہے کہ آئندہ 6 سے 12 ماہ کے دوران جرمنی سے تقریباً 5 ہزار امریکی فوجیوں کو واپس بلایا جائے گا۔