امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا کہ وہ امریکا کی 250ویں سالگرہ کی مناسبت سے محدود تعداد میں یادگاری پاسپورٹ جاری کرنے کی تیاری کر رہا ہے،
امریکا کا 250ویں یوم آزادی پر صدر ٹرمپ کی تصویر کے ساتھ یادگاری پاسپورٹ جاری کرنے کا منصوبہ

مزید خبریں
واشنگٹن۔29اپریل (اے پی پی):امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا کہ وہ امریکا کی 250ویں سالگرہ کی مناسبت سے محدود تعداد میں یادگاری پاسپورٹ جاری کرنے کی تیاری کر رہا ہے،
جن پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر ہوگی۔ اگر ایسا ہوا تو وہ پہلے زندہ صدر ہوں گے جن کی تصویر سفری دستاویز پر شائع کی جائے گی۔ ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق اس خصوصی پاسپورٹ کا تصور، جس میں ٹرمپ کی سنجیدہ چہرے والی تصویر کا خاکہ بھی شامل ہے، کئی ماہ سے زیر غور تھا اور بالآخر اس کی منظوری دے دی گئی۔
ان نئے پاسپورٹس 25 ہزار سے 30 ہزار تک کی تعداد میں واشنگٹن ڈی سی کے پاسپورٹ دفتر میں امریکا کے یوم آزادی 4 جولائی سے کچھ پہلے درخواست دہندگان کے لیے دستیاب ہوں گے۔ حکام کے مطابق یہ یادگاری پاسپورٹ واشنگٹن کے دفتر میں ذاتی طور پر درخواست دینے والوں کے لیے دستاویز ہوگا ۔








