بوسٹن ۔19دسمبر (اے پی پی):امریکا کی برائون یونیورسٹی میں فائرنگ کرنے والے ملزم نے خود کشی کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔رائٹرز نے امریکی حکام کے حوالہ سے بتایا کہ ملزم نے برائون یونیورسٹی میں فائرنگ کے دودن بعد میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے پروفیسر کو بھی قتل کیا تھا۔ حکام نے بتایا کہ ملزم جس کی شناخت پرتگالی شہری کلاڈیو نیوس ویلنٹ کے نام سے ہوئی …
امریکا کی برائون یونیورسٹی میں فائرنگ کرنے والے ملزم کی نعش برآمد ،خودکشی کا امکان

مزید خبریں
بوسٹن ۔19دسمبر (اے پی پی):امریکا کی برائون یونیورسٹی میں فائرنگ کرنے والے ملزم نے خود کشی کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔رائٹرز نے امریکی حکام کے حوالہ سے بتایا کہ ملزم نے برائون یونیورسٹی میں فائرنگ کے دودن بعد میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے پروفیسر کو بھی قتل کیا تھا۔
حکام نے بتایا کہ ملزم جس کی شناخت پرتگالی شہری کلاڈیو نیوس ویلنٹ کے نام سے ہوئی ہے، نے دو دہائیوں سےزیادہ عرصہ قبل براؤن یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کی تھی تاہم یہ بات معلوم نہیں ہو سکی کہ ملز م کا مقصد کیا تھا۔ امریکی شہر بوسٹن میں اٹارنی لیہ فولی نے بتایا کہ 48 سالہ ملزم ویلنٹ مر چکا ہے۔ وہ فزکس میں پی ایچ ڈی کا طالب علم رہا تھا اور اس عمارت سے اچھی طرح واقف تھا جہاں اس نے فائرنگ کی تھی ۔ پراویڈنس پولیس چیف آسکر پیریز اور رہوڈ آئی لینڈ کے اٹارنی جنرل پیٹر نیرونہا نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملزم نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔
پیریز نے کہا کہ براؤن کے کیمپس میں ایک باتھ روم کے اندر ملزم کا سامنا کرنے والے شخص کی طرف سے ایک ٹپ پولیس کو اس کار تک لے گئی جس نے میساچوسٹس کی ایک ایجنسی سے کرائے پر لیا تھا۔ وہاں، پولیس ملزم کی سٹور فوٹیج حاصل کرنے میں کامیاب رہی جس میں وہ براؤن یونیورسٹی کی شوٹنگ کی فوٹیج میں وہی لباس پہنے ہوئے دیکھا گیا تھا اور کرایہ کے معاہدے پر اس کا نام پایا گیا تھا۔
بوسٹن آفس کے انچارج ایف بی آئی کے سپیشل ایجنٹ ٹیڈ ڈاکس نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ مشتبہ شخص کی نعش سیلم، نیو ہیمپشائر میں ایک سٹوریج یونٹ سے ملی، جہاں جمعرات کی رات قانون نافذ کرنے والے افسران کا ایک بڑا دستہ پہنچا تھا۔ سیلم شہر بوسٹن کے شمال میں تقریباً 30 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔نیرونہا نے کہا کہ ملزم کلاڈیو نیوس ویلنٹ نے سٹوریج یونٹ کرائے پر لیا تھا جہاں اس کی نعش ملی تھی۔
بوسٹن میں اعلیٰ پراسیکیوٹر لیہ فولی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکی حکام کو یقین ہے کہ ملزم کلاڈیو نیوس ویلنٹ نے پیر کو ایم آئی ٹی کے پروفیسر نونو لوریرو کو قتل کیا اوراستغاثہ کے پاس اس کے جرم سے منسلک ہونے کے کافی ثبوت موجود ہیں۔
پراویڈنس میں ایک اہلکار نے کہا کہ یہ خیال کیا جاتا ہے کہ ویلنٹ اور لوریرو نے پرتگالی دارالحکومت لزبن میں ایک ہی یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کی تھی۔ایم آئی ٹی کے پروفیسر لوریرو کو بوسٹن کے مضافاتی علاقے بروکلین، میساچوسٹس میں، براؤن یونیورسٹی کے کیمپس سے تقریباً 80 کلومیٹر شمال میں ان کے گھر میں قتل کیا گیا۔
وہ نیوکلیئر سائنس اور انجینئرنگ اور فزکس کے شعبوں کے ساتھ ساتھ MIT کے پلازما سائنس اور فیوژن سینٹر کے رکن تھے۔








