امریکا کی شمالی کوریا کی اہم شخصیات ، جرنیلوں سمیت مختلف اداروں پر پابندیاں عائد

133

واشنگٹن ۔17دسمبر (اے پی پی):امریکا نے شمالی کوریا کی اہم شخصیات اور جرنیلوں سمیت مختلف اداروں پر پابندیاں عائد کردیں ۔

رائٹرز نے امریکی محکمہ خزانہ کے اعلان کے حوالے سے بتایا کہ شمالی کوریا اور روس پر نئی پابندیاں عائد کی گئی ہیں جن کا مقصد پیانگ یانگ کی مالی سرگرمیوں اور ماسکو کے لیے اس کی فوجی مدد کو نشانہ بنانا ہے

ی کمپنیاں بھی شامل ہیں۔ یہ امریکا کا تازہ ترین اقدام ہے جس کا مقصد یوکرین میں روس کے فوجی آپریشن کے لیے شمالی کوریا کی حمایت کو روکنا ہے

امریکی وزارت خزانہ نے واضح کیا کہ نشانہ بنائے گئے شمالی کوریا کے بینکوں میں گولڈن ٹرائینگل بینک اور کوریا منڈل کریڈٹ بینک شامل ہیں۔ وزارت دفاع کے مطابق ان اہلکاروں میں شمالی کوریا کے جنرل بھی شامل ہیں جو پیانگ یانگ کی طرف سے روس میں یوکرین میں جنگی کوششوں میں مدد کے لیے تعینات کیے گئے ہزاروں فوجیوں میں شامل ہیں۔